نئی دہلی: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے،پہلے افغانستان کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا جبکہ سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
میگا ایونٹ میں آج پہلے میچ میں افغانستان کا بنگلادیش کے ساتھ مقابلہ دھرم شالہ میں صبح دس بجے شروع ہوگا۔
دوسرے میچ میں جنوبی اور سری لنکا کی ٹیمیں دہلی کے سٹیڈیم میں دوپہر ڈیڑھ بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
This blockbuster Saturday brings you the first double-header of #CWC23 #BANvAFG | #SAvSL pic.twitter.com/YONcaBxs1C
— ICC (@ICC) October 7, 2023
یاد رہے کہ عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوا تھا جس میں کیویز نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرا میچ حیدر آباد میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو 81 رنز سے ہرایا ہے۔