ایڈمرل نوید اشرف آج پاک بحریہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے

08:35 AM, 7 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:   پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف آج عہدہ سنبھالیں گے۔

پاک بحریہ کی تبدیلی کی کمان آج  پی این ایس ظفر اسلام آباد میں ہوگی .

سبکدوش نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کی کمان نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کے حوالے کریں گے جبکہ پاک بحریہ کی کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں سبکدوش ہونیوالے نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی شرکا سے الوداعی خطاب بھی کریں گے ۔

ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ ہوں گے۔ پاک بحریہ کے نئے سربراہ نوید اشرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، امریکی نیول وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹیڈیز سے فارغ التحصیل ہیں، وائس ایڈمرل نوید اشرف اہم کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

نوید اشرف کمانڈر پاکستان فلیٹ سمیت بطور کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں، پاکستان نیوی میں غیر معمولی پیشہ وارانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں ان کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں