پشاور ، گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں

پشاور ، گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں

پشاور: حیات آباد کے علاقے  میں ایک گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمدہوئی ہیں ۔

پولیس کے مطابق حیات آباد فیز 6 اسٹریٹ 11 کے ایک گھرکے کمرے سے تین خواتین کی لاشیں ملی ہیں، لاشوں کی شناخت عنبرناصر، مائرہ اور عیشال کے ناموں سے ہوئی ہے ، مائرہ اور عیشال عنبرناصر کی بیٹیاں ہیں ،پولیس نے  گھر میں موجود عنبر ناصر کے چچا ارشد علاوالدین کو شامل تفتیش کرلیا  ہے ۔

ارشد علاوالدین  نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میری بھتیجی نے دو سال قبل اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی،وہ  بار بار مجھ سے وراثت میں حصہ مانگتی تھی،   میرے گھر آکر  مجھ سے جھگڑا کیا، میری آنکھوں میں مرچ ڈال دی۔ارشد علاوالدین  نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کی  بھتیجی نے اپنی  بیٹیوں اور خود پر فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کیا ہے ۔