بلوچستان کے سیلاب سے متائثرہ علاقوں میں لوگ بڑے پیمانے پر ملیریا سے متاثر ہورہے ہیں ۔
محکمہ صحت کی گزشتہ ہفتے کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ کیسز ملیریا کے رپورٹ ہوئے ہیں ، گزشتہ ہفتے کے دوران ملیریا کے16ہزار 3سوپچاس کیس رپورٹ ہوئے ۔
رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر لوگ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ ایک ہفتے کے دوران سانس کی بیماریوں کے 6ہزار7سو22 جبکہ جلد کی بیماریوں کے 6ہزار 91کیسز رپورٹ ہو ئے ۔اسہال کے 5ہزار73اور ہیضے کے 3ہزار 5سو23کیسز رپورٹ ہوئے۔