اسلام آباد :کھیلوں کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے ایک تقریب میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آج بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
حکومت کی جانب سے سپورٹس آپریشن بحال کرنے کے لئے اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ادارہ جاتی سپورٹس بند کر دی تھیں، عمران خان کے اس فیصلے سے ملک بھر میں ہزاروں کھلاڑی بے روز گار ہوگئے تھے۔