اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اپنی آڈیو میں جن 5 این ایم ایز کا ذکر کر رہے ہیں ان میں سے 2 ایم این ایز نے رقم لے لی تھی لیکن فلور کراس نہیں کیا۔
سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ تین ایم این ایز سے بات چیت ہوئی تھی لیکن انہوں نے اپنے ریٹ بڑھا لیا اور واپس چلے گئے تھے۔
آپ کو تو پتہ ہی ہے کہ یہ پانچ کون تھے ؟ دو نے پیسے کھا لئے لیکن فلور کراس نہیں کیا تین نے اپنا ریٹ بڑھا لیا اور واپس چلے گئے کیونکہ ضمیر فروشی کے کنٹرول روم سے کلیئرنس نہیں ملی خان صاحب مفت میں اپنی آڈیو ریکارڈ کروا بیٹھے https://t.co/TXMXwJR0Y2
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) October 7, 2022
واضح رہے کہ آج عمران خان کی آڈیو لیکس ہوئی ہے جس میں وہ ہارس ٹریڈنگ کا ذکر کر رہے ہیں اور کہہ رہے کہ 5 ایم این ایز تو میرے پاس ہیں اور اسے کہیں کہ 5 اور خرید دے تو کام ہوجائے گا۔