ہارس ٹریڈنگ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان 

04:26 PM, 7 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان  کردیا ہے۔ چار لوگوں نے مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ مجھے توہین مذہب کے تحت مروانا چاہتے  ہیں۔ 

میانوالی کے علاقے کمرمشانی میں جلسہ سے خطاب میں کہا میں نے ایک ٹیپ بنا رکھی جس میں مجھے ہلاک کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مجھے کچھ ہوتے ہی وہ ٹیپ دنیا کے سامنے آجائیگی۔ 

عمران خان نے کہا کہ اس پلان کو بنانے والی چار شخصیات کے نام بھی سامنے آجائیں گے۔ موجودہ حکومت اپنے کرپشن کے کیسز نمٹانے آئی ہے۔نیب  کے قانون بدل کر اپنے کیسز ختم کرائے۔ ان سب نے این آر او لیا ہے اس لیے سب بچ جائیں گے۔

مزیدخبریں