سب کو پتہ ہے کہ آڈیوز کہاں اور کیسے بن رہی ہیں، اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا: فواد چوہدری

02:48 PM, 7 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ آڈیوز کہاں اور کیسے بن رہی ہیں، یہ سب کو معلوم ہے، اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق مبینہ نئی آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’ کیا اس طرح آوازیں جوڑ کر آپ این آر او 2 کو جائز ثابت کر لیں گے؟ یہ نہیں ہونا، یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں ان کا بھی لوگوں کو پتہ ہے اور کیسے بن رہی ہیں ان کا بھی، اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا۔‘ 


دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءعمر سرفراز چیمہ کی جانب سے بھی عمران خان کی مبینہ آڈیو سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ آڈیو لیک کرنے والے ہیکر کے پیچھے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل نکلے گا۔ 

مزیدخبریں