’میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں‘ عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

’میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں‘ عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی جس میں ان کا کہنا ہے کہ 5 ایم این ایز تو میں خرید رہا ہوں، میں نے میسج دینا ہے کہ وہ 5 بڑے اہم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ پانچ تو میں خرید رہا ہوں، میں نے پیغام دیدیا ہے، جو پانچ ہیں ناں، وہ پانچ بہت ہم ہیں، اسے کہیں اگر وہ پانچ اور لے دے تو گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔ 


آڈیو میں یہ بھی سنا جا سکتا ہے کہ یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیااب سے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں، اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، جو ہم پبلک نہیں کر سکتے، ایک ایک ایم این اے بھی کوئی توڑ کر دیتا ہے تو گیم ہمارے ہاتھوں میں ہے۔ 

مصنف کے بارے میں