ڈونلڈ لو سے ملاقات میں سائفر یا مبینہ دھمکی پر کوئی بات نہیں ہوئی: بلاول بھٹو

10:08 AM, 7 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دورہ امریکہ کے دوران ڈونلڈ لو سے ملاقات میں سائفر یا مبینہ دھمکی سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ میری امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات کے موقع پر ڈونلڈ لو بھی موجود تھے اور ان کے ساتھ صرف پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بات ہوئی۔ 
بلاول بھٹو نے کہا کہ غیر ملکی سازش کی بات کرنے والے امریکیوں سے الیکشن کی بات کریں تو افسوسناک ہے، عدالت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ کب تک عمران کو لاڈلے کی طرح چلائیں گے۔
وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب کی کوشش ہے زبردستی کسی امپائر کی انگلی اٹھ جائے، امپائر کی انگلی اٹھنے سے متعلق عمران کی کوشش ناکام رہے گی۔

مزیدخبریں