لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز لندن پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اپنے والد، بھائیوں اور خاندان کے دیگر افراد سے کئی سال بعد ملاقات کی تو آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف کے بھائی حسین نواز اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ہیتھرو ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جہاں سے انہیں ایوین فیلڈ لایا گیا۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے استقبال کرنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا بھی کیا اور پھر ایوین فیلڈ فلیٹس میں اپنے والد کی رہائش گاہ پہنچیں اور ان سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہو گئیں۔
واضح رہے کہ مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پیر کے روز پاسپورٹ واپس ملا تھا جبکہ وہ منگل کی صبح لاہور سے دوحہ روانہ ہوئیں، جہاں ایک روز قیام کے بعد وہ لندن پہنچی ہیں، امکان ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ تک لندن میں مقیم رہیں گی۔
مریم نواز لندن میں والد سے ملاقات میں آبدیدہ ہو گئیں
09:36 AM, 7 Oct, 2022