اسلام آباد : وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک اور سہولت کا اعلان کردیا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
نیونیوز کے مطابق اوورسیزپاکستانیوں کیلئےسوہنی دھرتی پروگرام میں مراعات کااعلان کیا گیا ہے۔ بیرون ملک پاکستانی رقم بھجوائیں،بدلےمیں پوائنٹس ملیں گے۔ پوائنٹس کےعوض پی آئی اے ٹکٹ خریدنے،موبائل فون کی ڈیوٹی کی ادائیگی کی سہولت دی جائے گی۔
سمندر پار پاکستانیز پوائنٹس کے بدلے انشورنس کا پریمیئم، پاسپورٹ اورشناختی کارڈ فیس دے سکیں گے ۔ تارکین وطن یوٹیلیٹی اسٹورسےخریداری کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے ہمیشہ کیلئے پاکستان آنے والوں کو پوائنٹس کے عوض کیش لینے کی سہولت ہوگی۔ وزیر خزانہ نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے مراعات کی منظوری دی۔