اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ انگلینڈ کی اندرونی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ برطانوی ہم منصب سے کرکٹ ٹیم کے دورے کی یکطرفہ منسوخی کا معاملہ اُٹھا یا تھا جس پر برطانوی وزیر خارجہ نے کہا یہ انکی حکومت نہیں برطانوی کرکٹ بورڈ کا فیصلہ تھا ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ برطانیہ کے دوران لندن میںبرطانوی ہم منصب کے ساتھ ہونیوالی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ سے دورہ انگلینڈ کی منسوخی کا معاملہ اُٹھا یا تھا ،وزیر خارجہ نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کے دورہ کینسل ہونے پر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں مایوسی تھی،انگلینڈ ٹیم کا دورہ بغیر مشاورت کینسل کرنے سےسرکاری ٹی وی ،عوام، پی سی بی سب کا نقصان ہوا جس پر معاملہ اٹھایا تھا۔
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ انکی حکومت نہیں کرکٹ بورڈکا فیصلہ تھا،شاہ محمود قریشی نے کہا برطانوی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ہمارے تحفظات برطانوی کرکٹ بورڈ تک پہنچائیں گے،انہوں نے کہا اس خبر سے لگتا ہے کہ پاکستان کا نقطہ نظر رجسٹرہوا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہمارا مقصد سمجھانا تھا کہ ایسے فیصلے کرنے سے اثرات مرتب ہوتے ہیں،ایسے فیصلوں سے کھلاڑیوں ،شائقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چاہتے ہیں انگلینڈ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے نیا شیڈول دیکھے کہ وہ کب تشریف لا سکتے ہیں ۔