اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث تعلیمی ادارے اب معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کرونا کا پھیلاؤ کم ہو گیا ہے،کرونا پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت کا فیصلہ کیا ہے۔
Based on the reduced level of disease spread and the launch of the school vaccination program, it has been decided in today's NCOC meeting to allow all educational institutions to start normal classes from Monday the 11th of October.
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 7, 2021
اسدعمر نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے 50فیصد حاضری کیساتھ کھول دئیے گئے تھے ،اسد عمر کا کہنا تھا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بندشیں آہستہ آہستہ ختم کریں اور زندگی کا پہیہ چل سکے۔ کاروبار کی بندشوں کی طرف نہیں جانا چاہتے ۔ اس کیلئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا وبا روکنے کیلئے ویکسی نیشن لگوائیں۔
انہوں نے کہا جو شخص ویکسین نہیں لگوائے گا، اس پر پابندی لگائیں گے۔ ویکسین نہ لگوانے والوں کو ہر جگہ پابندی کا سامنا کرنا پڑیگا ۔