دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد کیویز کرکٹ بور ڈ کا پی سی بی سے پہلا رابطہ 

05:10 PM, 7 Oct, 2021

لاہور :دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد نیو زی لینڈ کرکٹ بور ڈ نے پی سی بی سے دوبارہ رابطہ کیا جس میں نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے سیریز ری شیڈول کرنے پر بات چیت کی گئی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق دورہ پاکستان منسوخی کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا یہ پہلا رابطہ ہے جس میں دونوں بورڈ ز نے سیریزکو ری شیڈول کرنے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز نے سیریز کیلئے گنجائش نکالنے پرغور کیا ۔

واضح رہے اس سے قبل  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا تھا  کہ معاشی طور پر مستحکم ہوتے تو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں دورہ پاکستان منسوخ نہ کرتیں ، رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کی معیشت کو آگے بڑھانا ہے ، اچھی کرکٹ کیلئے مضبوط فنانشل سسٹم ضروری ہے ۔پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلئے سکیورٹی کیساتھ ساتھ اچھے سرمایہ کاروں کی بھی ضرورت ہے ۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ کا انحصار آئی سی سی سے ملنے والی رقم پر ہے ۔ معاشی طور پر مستحکم ہوئے بغیر ملک میں کرکٹ اور کرکٹرز مضبوط نہیں ہو سکتے ، سرمایہ کار پاکستان کی کرکٹ میں سرمایہ کاری کریں ، اس سے سب کو فائدہ ہوگا ۔

مزیدخبریں