لندن : پاکستان سے سیریز منسوخ کرنے کا دباؤ برداشت نہ کرسکے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور نے استعفیٰ دے دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آئن واٹمور کو پاک انگلینڈ سیریز منسوخ کرنے کا دباو اور تنقید کا سامنا تھا۔ آئن واٹمور کی مدت 5 سال تھی لیکن وہ صرف دس ماہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کے عہدے پر تعینات رہے.
دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کا دورہ بغیر مشاورت کینسل کرنے سے نقصان ہوا ۔ انگلینڈ ٹیم کے دورہ کینسل ہونے پر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں مایوسی تھی ۔ برطانوی وزیر خارجہ سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر بات کی تھی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ انکی حکومت نہیں کرکٹ بورڈکا فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ہمارے تحفظات برطانوی کرکٹ بورڈ تک پہنچائیں گے۔ برطانوی بورڈ کے چیئرمین کے استعفیٰ کی خبر سے لگتا ہے کہ پاکستان کا نقطہ نظر رجسٹرہوا ہے۔ سرکاری ٹی وی ،عوام، پی سی بی سب کا نقصان ہوا جس پر معاملہ اٹھایا تھا۔