بھارتی فلم انڈسٹری کی مہنگی ترین طلاقیں

04:30 PM, 7 Oct, 2021

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری میں کسی دور میں مہنگی ترین شادیوں کا رواج تھا اور یہ شادیاں مداحوں کی بھرپور توجہ کا بھی مرکز ہوتی تھیں لیکن ان دنوں بالی وڈ میں مہنگی ترین طلاقیں خبروں کی زینت بن رہی ہیں ۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی چند مہنگی ترین طلاقوں کا احوال ۔

سیف علی خان اور امریتا سنگھ

اداکارسیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی بالی وڈ کی ٹاپ نیوز تھی ۔ دونوں کی عمروں میں واضع فرق کی وجہ سے اکثر لوگ اس شادی کے جلد ختم ہونے کی پیش گوئی کرتے تھے لیکن دونوں 13 برس تک اس بندھن میں بندھے رہے ۔ اوراس دوران دونوں ایک بیٹے ابراہم اور بیٹی سارہ کے والدین بنے ۔ سال 2015 میں دونوں نے اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں اس بات کا اقرار کیا کہ انہوں نے امریتا سنگھ کو نان نفقہ اور دیگر اخراجات کی مد میں پانچ کروڑ روپے دیئے ۔ اس کے علاوہ وہ اپنے بچوں کے اٹھارہ سال کی عمر تک ایک لاکھ روپے ماہانہ بھی دے رہے ہیں  ۔ 

ہریتک روشن اور سوزانے خان

ہریتک روشن اور سوزانے خان کی طلاق کی خبر پر جلد کوئی یقین نہیں کرتا تھا کیونکہ دونوں نے لومیرج کی تھی اور کبھی ان کے درمیان کسی اختلاف کی کوئی خبر نہیں آئی تھی لیکن جب 2013 میں ان کی طلاق ہوئی تو ہر کوئی ششدر رہ گیا ۔ دونوں کی شادی 14 برس رہی دونوں کے دو بیٹے بھی ہوئے ۔ سوزانے خان نے طلاق کے بعد نان نفقے اور دیگر اخراجات کی مد میں چار سو کروڑ روپے طلب کئے تھے لیکن بعد میں تین سو اسی کروڑ روپے کے عوض معاملات طے پاگئے تھے لیکن ہریتک روشن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ان سب باتوں کی تردید کی تھی ۔ 

ارباز خان اور ملائکہ اروڑا .

اداکار ارباز خان اور ملائکہ اوڑا شادی سے پہلے پانچ سال تک ایک دوسرے کے ساتھ افیئر میں رہے ۔ دونوں نے بہت دھوم دھام سے شادی کی جو 13 برس تک رہی ۔ اس دوران دونوں نے ایک بیٹے آرہان کو جنم دیا ۔ تیرہ سالہ رفاقت کے بعد دونوں نے ایکدوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور ملائکہ اروڑا نے عدالت کے حکم پر اپنے اخراجات کی مد میں 15 کروڑ روپے لئے ۔

 

کرشمہ کپور اور سنجے کپور 

شوخ وچنچل کرشمہ کپور نے کیرئیر میں عروج کے دنوں میں کاروباری شخصیت سنجے کپور کے ساتھ شادی کی ۔ دونوں کی شادی 13 سال رہی اور سال 2016 میں دونوں نے راستے جدا کرلئے ۔ اس دوران سمیرا اور کیان راج کپور کے والدین بنے ۔ کرشمہ کپور نے طلاق کے بعد خرچ اور دیگر اخراجات کی مد میں سنجے کپور کے والد کا آبائی گھر اپنے نام کرایا جبکہ سنجے کپور نے اپنے بچوں کے نام 14 کروڑ کے بانڈ بینک میں جمع کرائے جن کا ہر ماہ 10 لاکھ روپے ان کو مل رہا ہے ۔ 

مزیدخبریں