آریان خان بالی وڈ کنگ کو دیکھ کر روپڑا

02:39 PM, 7 Oct, 2021

ممبئی : بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے گرفتار بیٹے سے ملاقات کی ہے ۔ آریان خان باپ کے گلے لگ کر زارو قطار رونےلگے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے این سی بی سے اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کی درخواست کی جس کو قبول کرلیا گیا ۔ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان سے ملاقات کی جس میں آریان خان والد کے گلے لگ کر زاروقطار رونے لگے ۔

بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ شاہ رخ خان اس موقع پر خاصے جذباتی ہوگئے۔ انہو  ں نے بیٹے کو تسلی دیتے ہوئے کہاکہ جلد حالات ٹھیک ہوجائیں گے ۔

خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی) نے گزشتہ ہفتے اتوار کے روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا  تھا۔جس کے بعد عدالت نے آریان خان اور دیگر کو 7 اکتوبر تک ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان نے این سی بی کے سامنے تحقیقات کے دوران ڈرگ استعمال کرنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ جب وہ تعلیم کے سلسلے میں دبئی اور امریکا میں تھے تو وہ اس وقت سے منشیات استعمال کررہے ہیں ۔

مزیدخبریں