شاہ رخ خان کے بیٹے کی رہائی کھٹائی میں پڑگئی

11:06 AM, 7 Oct, 2021

ممبئی : بالی وڈکنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کی رہائی کا معاملہ مزید لٹک گیا ہے ۔ بھارتی نارکوٹیکس کنٹرول بیورو کا کہنا ہے کہ پولیس نے آریان خان سے تحقیقات کے بعد ایک غیرملکی منشیات سمگلر کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں منشیات برآمد کرلی ہیں ۔مزید ریمانڈ درکار ہے ۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ این سی بی نے یہ غیرملکی منشیات کے سمگلرکو باندرا کے علاقے سے گرفتار کیا اس کے فلیٹ سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہیں ۔ 

حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے غیرملکی شخص کے موبائل ڈیٹا سے آریان خان اور ارباز مرچنٹ کے ساتھ  کی جانے والی چیٹ کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے ۔ 

این سی بی کا کہنا ہے کہ آریان خان سے مزید تحقیقات کے لئے ریمانڈ درکار ہے تا کہ منشیات کی سمگلنگ میں مزید لوگوں کو ٹریس کیا جاسکے ۔ 

یاد رہے کہ آریان خان کو ایک روزہ ریمانڈ پر این سی بی نے اپنی حراست میں لیا تھا جس کے بعد تحقیقات کے لئے این سی بی نے عدالت سے سات تاریخ تک ریمانڈ حاصل کیا تھا لیکن اب کہا جارہا ہے کہ مزید تحقیقات کے لئے آریان خان کے ریمانڈ میں توسیع کی جاسکتی ہے ۔ 

مزیدخبریں