لاہور: صوبہ پنجاب میں کورونا کیساتھ ساتھ ڈینگی کا مرض بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے 207 مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور سے ڈینگی کے 179، راولپنڈی سے 13، فیصل آباد سے 3، مظفر گڑھ اور چینوٹ سے 2 جبکہ اٹک، سرگودھا، ملتان، وہاڑی، گوجرانوالہ، میانوالی، اوکاڑہ اور پاکپتن سے ڈینگی کا 1 ایک مریض رپورٹ ہوا۔
سیکرٹری محکمہ صحت عمران سکندر بلوچ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 2,989 جبکہ لاہور سے 2,347 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 440 اور لاہور کے ہسپتالوں میں داخل ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق لاہور کے سروسز ہسپتال میں 24، گنگارام ہسپتال میں 21، جناح ہسپتال میں 19، فاروق ہسپتال میں 13، جنرل ہسپتال میں 12، ڈاکٹرز ہسپتال میں 10، عمر ہسپتال میں ڈینگی کے 7، فاطمہ میموریل ہسپتال میں 6، گھرکی ٹرسٹ میں 5 اور ممتاز بختاور میموریل ہسپتال میں ڈینگی کے 4 مریض داخل ہیں۔ عمران سکندر بلوچ
لاہور کے چلڈرن ہسپتال، نواز شریف ہسپتال، سائرہ میموریل ہسپتال اور لائف لائن ہسپتال میں ڈینگی کے 2 دو مریض داخل ہیں۔ اس کے علاوہ اتفاق ہسپتال، ایورکئیر، حیات میموریل اور شالیمار ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔
گلاب دیوی، حمید لطیف، مسعود ہسپتال اور سرجیمڈ ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 95 اور بینظیر بھٹو ہسپتال میں ڈینگی کے 46 مریض داخل ہیں۔
راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 19 اور واپڈا ہسپتال میں ڈینگی کا 1 مریض داخل ہے۔ عمران سکندر بلوچ
*اسلام آباد کے قائد اعظم ہسپتال میں 21 اور شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں ڈینگی کے 20 مریض داخل ہیں۔ اسلام آباد کے فیڈرل جنرل ہسپتال میں 17، پولی کلینک ہسپتال میں 12 اور سی ڈی اے ہسپتال میں ڈینگی کا 1 مریض داخل ہے۔
الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں 7، ننکانہ ہسپتال، جوہر آباد ہسپتال خوشاب اور عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں ڈینگی کے 6 مریض داخل ہیں۔ نشتر ہسپتال ملتان میں 5، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا، گوجرانوالہ اور حافظ آباد ہسپتال میں ڈینگی کے 4 چار مریض داخل ہیں۔
بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں ڈینگی کے 3 تین مریض داخل ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ، چلڈرن ہسپتال کمپلیکس ملتان اور ڈی ایچ کیو جہلم میں ڈینگی کے 2 مریض زیر علاج ہیں۔ سول ہسپتال ملتان، ڈی ایچ کیو قصور اور اوکاڑہ، اٹک ہسپتال اور بھلوال ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان، میانوالی ہسپتال، سوہاوا ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں بھی ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔