اسحاق ڈار کی جعلی کورونا ویکسینیشن کی انٹری کرنے والا ڈسپنسر گرفتار

12:41 AM, 7 Oct, 2021

لاہور: ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے اسحاق ڈار کی کورونا ویکسینیشن کی انٹری کرنے والا ڈسپنسر عاشق گرفتار کرلیا۔

ڈسپنسر عاشق حسین نے کورونا ویکسینیشن سینٹر سے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کو پہلی ڈوز لگانے کی جعلی انٹری کی تھی جس پر ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے عاشق نامی ڈسپنسر کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی انتظامیہ نے ڈسپنسر کو گرفتار ک رکے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسپنسر کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈسپنسر عاشق حسین کے مجرمانہ فعل کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی اور جعلی انٹری کے بعد ریکارڈ مدت میں ملزم کو ٹریس کیا گیا۔ کورونا ویکسین کے انٹری سسٹم کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور اس حوالے سے حکومت پنجاب  کو جعلی انٹری کے حوالے سے رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں