آئین کی پاسداری اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے:مریم نواز 

10:40 PM, 7 Oct, 2020

لاہور : مولانا فضل الرحمن نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے اہم ملاقات کی ،جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا ،اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا مہنگائی سے تنگ عوام اب پی ڈی ایم کی طرف دیکھ رہے ہیں ،نواز شریف سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے قائد محمد نوازشریف محافظِ دستور بن کر سامنے آئے ہیں۔

مریم نواز نے مولانا فض الرحمن کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں عوام آزادی مارچ کا ولولہ انگیز مرحلہ دیکھ چکے ہیں ،مریم نوا زنے شہباز شریف کی گرفتاری پر مولانا فضل الرحمن کی طرف سے شدید مذمت پر ان کا شکریہ ادا کیا ،ان کا کہنا تھا کہ آپ سب اہل علم ہیں اور ما شاءاللہ، اللہ تعالی نے بے پناہ تجربے اورسیاسی بصیرت سے بھی آپ سب کو نواز رکھا ہے۔ ایک طالب علم کے طورپر میں سمجھتی ہوں کہ آئین کی امانت اب اگلی نسلوں کو منتقل کرنے کی ذمہ داری ہم سب کے کاندھوں پر ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جمہوری، آئینی اور اسلامی شناخت کے حامل پاکستان کی آنے والی نسلوں کو منتقلی کے لئے یہ ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے۔ آئین کی پاسداری اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ قائد محمد نوازشریف محافظ دستور بن کر سامنے آئے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو نواز شریف کا بھائی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے ،شہباز شریف کو نظریے،آئین ،عوام کیساتھ کھڑے رہنے کی سزا مل رہی ہے ،مریم نواز کا کہنا تھا شہباز شریف ضمیر اور وفا کے قیدی ہیں،آئین کی امانت اب اگلی نسلوں کو منتقل کرنیکی ذمہ داری ہم سب کے کاندھوں پر ہے ،پاکستان کی نظریاتی سرحدو ں کے محافظ سیاستدان ہیں اور یہ ذمہ داری بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح نے عوام کے منتخب نمائندوں کو سونپی تھی ،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئین کی پاسداری اور اسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ،عوام سے یہ حق اب کوئی نہیں چھین سکتا کہ وہ اپنے نمائندے خود منتخب کریں یہ عوام منتخب کرینگے کہ وہ اپنا قائد رہنما اور وزیر اعظم کسے بنائیں ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب ایف آئی اے اور دیگر اداروںکی طرح پیمرا کو استعمال کیا جا رہا ہے ،ان اوچھے ہتھکنڈوں کا ایک ہی مطلب ہے کہ سچ کوئی نہ بولے ،سر نہ اٹھائے ،حق بات نہ کرے ،آئین جمہوریت شہریوں کے حقوق ،مہنگائی ،معیشت کی تباہی پر خاموش نہیں ہونگے ،سقوط کشمیر ،سیاسی مداخلت ،ووٹ ،آٹا ،چینی دوائی چوری پر خاموش نہیں رہینگے ،عوام اب پی ڈی ایم کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ انہیں اور اس وطن کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے ،سلیکٹڈ عوام دشمن حکومت سے نجات ہی ملک وقوم کیلئے سب سے بڑا ریلیف ہوگا ۔

مزیدخبریں