دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں والی لڑکی

08:24 PM, 7 Oct, 2020


ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی میسی کیورین نے سب سے زیادہ لمبی ٹانگیں رکھنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی۔


تفصیلات کے مطابق میسی کیورین کی لمبی ٹانگیں سب کیلئے باعث حیرت ہیں، اس کی ٹانگیں اس کے قد سے تقریبا ایک میٹر لمبی ہیں۔اس کی ٹانگوں کی لمبائی 53 انچ ہے جبکہ سابقہ ریکارڈ روس کی ایکاٹیرنیا لیسینا کے پاس تھا جن کی ٹانگوں کی لمبائی52 اعشاریہ 2 انچ تھی۔ نوجوانی میں سب سے لمبی ٹانگیں رکھنے کا اعزاز اپنے نام کرنے والی میسی کیورین کا قد 6 فٹ10 انچ ہے۔


میسی کا کہنا تھا کہ طویل ترین ٹانگوں کی وجہ سے سر دروازے سے ٹکرا تا ہے، گاڑی میں بیٹھنا مشکل ہوتا ہے اور لباس کی تلاش بھی آسان نہیں۔
میسی کو اس وقت سوشل میڈیا اسٹار بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ اب تک انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر محض 5 پوسٹ شیئر کی ہیں جبکہ انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد 41 ہزار سے زائد ہے۔

میسی کیورین مستقبل میں برطانیہ کے کالج میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور دنیا کی طویل قامت پیشہ ور ماڈل ہونے کا ریکارڈ بھی حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مزیدخبریں