انٹرنیٹ پر سرچ کی جانیوالی خطرناک ترین اداکارہ؟

08:21 PM, 7 Oct, 2020

نیویارک:ہالی ووڈ اداکارہ اینا کینڈرک کو 2020 میں آن لائن سرچ کی جانے والی سب سے خطرناک فنکارہ قرار دیا گیا ہے۔

عالمی وبا کے باعث دنیا بھر کے لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے اس صورتحال میں لوگ انٹرنیٹ پر اکثر مفت تفریح کا ذریعہ جیسے فلم، ٹی وی شوز، میوزک اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کے بارے میں معلومات تلاش کرتے ہیں۔ لیکن ان فنکاروں کے بارے میں معلومات تلاش کرنا خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اکثر جن اداکاروں یا ویب سائٹس کو انٹرنیٹ پر زیادہ تلاش کیا جاتا ہے ان سے وابستہ سائبر تھریٹس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے اور کمپیوٹر میں وائرس آسکتا ہے جو آپ کے کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کو خراب کرسکتا ہے۔

امریکی گلوبل کمپیوٹر سیکیورٹی سافٹ ویئر کمپنی میک اے فی نے2020 میں دنیا بھر میں آن لائن سرچ کئے جانے والے خطرناک فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے جنہیں انٹرنیٹ پر سرچ کرنے سے سائبر تھریٹس یا وائرس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔فہرست کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ اینا کینڈرک رواں سال انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی سب سے زیادہ خطرناک فنکارہ قرار دی گئی ہیں۔دوسرے نمبر پر جس مشہور شخصیت کو انٹرنیٹ پر تلاش کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے وہ امریکی گلوکار ریپر اور سونگ رائٹر سین کومبس ہیں۔تیسرے نمبر پر اداکارہ بلیک لائیولی ہیں۔

چوتھے نمبر پر امریکی گلوکارہ، سونگ رائٹر، ریکارڈ پروڈیوسر اور اداکارہ ماریاہ کیری ہیں۔پانچویں نمبر پر  امریکی اداکار و گلوکار جسٹن ٹمبر لیک ہیں۔چھٹے نمبر پر مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ہیں۔ساتویں نمبر پر امریکی ٹی وی میزبان اور کامیڈین جمی کیمیل ہیں۔آٹھویں نمبر پر معروف ہالی ووڈ اداکارہ جولیا رابرٹس ہیں۔نویں نمبر پر امریکی اداکارہ کیتھرین میکینن جنہیں عام طور پر کیٹ میکینن کہاجاتا ہے ہیں۔دسویں نمبر پر  امریکی گلوکار، سونگ رائٹر اور ڈانسر جیسن ڈرولو شامل ہیں۔

مزیدخبریں