اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

07:57 PM, 7 Oct, 2020


مقبوضہ بیت المقدس:مقبو ضہ بیت المقدس میں درجنوں یہودی  آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی گئی ۔پولیس فورس کی حفاظت میں  درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔


تفصیلات کے مطابق  39 یہودی اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مذہبی  مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا ۔اسی دوران اسرائیلی پولیس نے شہر بھر لاک ڈائون کر دیا اور مسلمانوںکو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکا اور جو مسلمان مسجد اقصیٰ میں تھے انہیں باہر نکال دیا ۔ اسرائیلی پولیس کی طرف سے اس ساری کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔


پرانے شہر کے باب حطہ کے علاقے میں محمد الہاشم نامی نوجوان کو  اپنے گھر سے گرفتار کیا گیا۔صبح سویرے پولیس  نے فلسطینی نوجوانوں پر حملہ کیا جس کے بعد  مقامی نوجوانوں سے جھڑپوں کے بعد 3 نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کرلیا ۔جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے جس کی شناخت رضا عبید کے نام سے ہوئی ہے۔


 اسر ائیلی پولیس نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے الطور قصبے پر بھی حملہ کیا ، جہاں ان پر آتش بازی کی گئی  اور آگ لگانے والے بم پھینکے گئے  ۔اریحا  میں ، عقب جبر پناہ گزین کیمپ میں قابض صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو آنسو گیس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں