دو تین جلسوں سے ملک میں تبدیلی کے آثار پیدا ہو جائینگے :مولانا فضل الرحمن

05:01 PM, 7 Oct, 2020

اسلام آباد :مولا نا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ آزادی کا کاروان چل پڑا ہے ،موجود ہ حکومت نالائق ہے ،اسے عوامی نمائندہ حکومت نہیں کہا جاسکتا ،پی ڈی ایم کی طرف سے پورے ملک میں جلسوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ،16 اکتوبر کو پہلا جلسہ گوجرانولہ میں ہوگا ۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی طرف سے ملک بھر میں جلسوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ،یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ سیاسی لوگ اداروں سے تصادم چاہتے ہیں ،اس وقت ہمیں ٹھنڈے دل سے سوچنا چاہے کہ ملک کیسے چل سکتا ہے ،دو تین جلسوں میں ملک میں تبدیلی کے آثار پیدا ہو جائینگے ،ان کا کہنا تھا موجود ہ حکومت نالائق ہے اسے عوامی نمائندہ حکومت نہیں کہا جا سکتا ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا جو خود غدار ہیں انہوں نے غداری کا مقدمہ کیا ہے ،ایسے مقدمات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ہم مقابلہ کرینگے ،اس قسم کے ایجنڈے استعمال کرتے  ہیںتو کیا آپ انڈین ایجنٹ نہیں بنتے ،اس وقت عمران خان کے پسینے چھوٹے ہوئے ہیں ،مولانا فضل الرحمن نے ایک دفعہ حکومت کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جانا ہماری پلاننگ میں ہے ،غیرت مند لوگ استعفیٰ دیتے ہیں جبکہ کمزور لوگوں سے استعفے لیے جاتے ہیں ۔

فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے خط میں میری بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں حلف نہیں لینا چاہتے تھا ،اس وقت تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں ،میرا موقف تھا پہلے تنظیم سازی ،پھر حکمت عمل پھر جلسوں کا اعلان ہونا چاہیے ،مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ دو تین جلسوں میں ملک میں تبدیلی کے آثار پیدا ہو جائینگے ۔

مزیدخبریں