سنگاپور کے شہریوں کی موجیں لگ گئیں، کورونا کے دوران والدین بننے والوں کو خطیر رقم ملے گی

11:17 AM, 7 Oct, 2020

سنگاپور سٹی: دنیا کے مختلف ممالک کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے دوران اپنے شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے مختلف سکیمیں نکالتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی اقدام سنگاپور میں سامنے آیا ہے جہاں کورونا وائرس کے دوران والدین بننے والوں کو بونس رقم دی جائے گی۔

سنگاپور حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام والدین جو کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے دوران بچوں کو جنم دیں گے انھیں اضافی رقم دی جائے گی۔ یہ اقدام پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سنگاپور کا شمار کی آبادی انتہائی کم جبکہ اس کے شہریوں کی فی کس آمدنی دنیا کے دیگر بہت سے ممالک سے زیادہ ہے۔ سنگاپور جنوب مشرقی ایشیا میں کا ایک چھوٹا سا ملک ہے۔ اس کا رقبہ 683 مربع کلومیٹر اور آبادی 5500000 نفوس پر مشتمل ہے۔

سنگاپور میں زیادہ تر چینی، مالے اور تامل انڈین نسلوں کے افراد آباد ہیں۔ تاہم دنیا بھر سے لوگ نوکری اور کاروبار کی غرض سے بھی یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ اس لئے سنگاپور میں آباد تارکین وطن کی تعداد 36 فیصد بنتی ہے۔ سنگاپور میں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں انگریزی، چینی اور مالے شامل ہیں۔ سنگاپور ایک ترقی یافتہ ملک ہے، اور یہی وجہ ہے کے لوگ دنیا بھر سے اس کا رخ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں