مذاکرات کی کامیابی افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی: وزیر خارجہ

10:47 AM, 7 Oct, 2020

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ہے کہا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کی کامیابی افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

یہ بات انہوں نے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران افغان امن عمل سمیت خطہ میں امن و استحکام کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سفیر محمد صادق نے افغان امن عمل کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔ سفیر محمد صادق نے دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات کی موجودہ صورتحال سے بھی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں مستقل اور دیرپا قیام امن کیلئے بین الافغان مذاکرات کی کامیابی اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں امن و استحکام کا دارومدار افغان مسئلہ کے پر امن حل کے ساتھ منسلک ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے خطہ میں امن و استحکام کیلئے اپنی پر خلوص مصالحانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔

دوران ملاقات افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال۔ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق نے افغان امن عمل کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔ ایمبیسڈر محمد صادق نے دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات کی موجودہ صورتحال سے بھی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

مزیدخبریں