کورونا وائرس کے اقتصادی اثرات سے نمٹنے کیلئے اصلاحات کے عمل میں پرعزم ہونا چاہیے: ایشیائی ترقیاتی بینک

08:40 AM, 7 Oct, 2020

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت وسطی اور مغربی ایشیا کے ممالک کی حکومتوں کو کوویڈ 19 کے اقتصادی اثرات سے نمٹنے کیلئے اصلاحات کے عمل میں پرعزم ہونا چاہیے۔

یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے پرنسپل اکانومسٹ برائے وسطی ومغربی ایشیا گنٹرسوگی یاترو اور بینک کے وسطی ومغربی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل وارنرای لائی پیچ نے اپنے حالیہ مشترکہ بلاگ میں کہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت وسطی اور مغربی ایشیا کے ممالک کی حکومتوں کو اصلاحات کا عمل جاری رکھنے اور اس کی سمت درست رکھنے کیلئے پرعزم رہنا ہوگا کیونکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں اقتصادی سست روی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کے بحران کے اقتصادی اثرات قرضوں کے حجم اور خساروں میں اضافہ کی صورت میں پہلے سے ظاہر ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وسطی اور مغربی ایشیا کے ممالک کی حکومتوں نے مضر اثرات کے ازالہ کیلئے اقدامات نہ کئے تو اس سے ان ممالک میں مجموعی بڑھوتری اور پیداوار میں کمی کے مسائل بڑھ جائیں گے جس سے ترقی میں وہ پیشرفت بھی ڈی ریل ہو سکتی ہے جو مشکلوں سے حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسطی اور مغربی ایشیا کے ممالک کی حکومتوں کو اس ضمن میں علاقائی تعاون، رابطوں کو بڑھانے، ملکی سیاحت کے احیائے نو، رسد کی بنیاد پر معیشت کی بڑھوتری، معیشت کو متنوع بنانے اور نقل مکانی کرنے والے ورکروں کی پیداواری صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں