شارجہ کے حکمران کی اہلیہ کی جانب سے شوکت خانم کینسر ہسپتال کو 4.4 ملین درہم کا عطیہ

08:27 AM, 7 Oct, 2020

اسلام آباد: شارجہ کے حکمران کی اہلیہ شیخہ جواہر بنت محمد القاسم نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کیلئے 4.4 ملین درہم کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ کے مطابق یہ گرانٹ صوبائی دارالحکومت میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال میں سرجیکل آنکالوجی سروسز کے آغاز میں سہولت کے لئے جدید ترین طبی آلات کی خریداری کے لئے مختص کی گئی ہے۔ امیرا فنڈ کی مالی امداد سے مکمل طور پر سہولیات سے آراستہ آپریٹنگ رومز میں اعلیٰ معیار کی سرجری سہولیات سے تقریباً 2500 کینسر کے مریض مستفید ہوں گے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق شیخہ جواہر کی ہدایات پر یہ پراجیکٹ امیرا فنڈ کی جانب سے شروع کیا جائے گا جو دی بگ ہارٹ فاونڈیشن اور دی فرینڈز آف کینسر پیشنٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کیا جانے والا عالمی فنڈ ہے۔ اس امداد کا مقصد خاص طور پر پشاور میں شوکت خانم ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کی سرجیکل کے شعبہ میں مجموعی صلاحیت کو بڑھانے اور ہسپتال کے 75 فیصد مریضوں کو مالی امدادفراہم کرنے کے حوالے سے مدد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال کی انسانی ہمدردی کی کوششوں میں تعاون کرنا ہے۔یہ تعاون شیخہ جواہر کے اس سال فروری میں دورہ پاکستان کے بعد ہوا جب انہوں نے لاہور میں شوکت خان میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر سمیت مختلف انسان دوست تنظیموں سے ملاقات کی۔

مزیدخبریں