واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے

08:23 AM, 7 Oct, 2020

اسلام آباد: واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں آمد 47600 کیوسک اور اخراج 82000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9800 کیوسک اور اخراج 9800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 10300 کیوسک اور اخراج 40000 کیوسک تھا۔

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد17300کیوسک اور اخراج5000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1538.82 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.344 ملین ایکڑ فٹ تھا۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1226.05 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.126 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.80 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.096 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزیدخبریں