امریکی اداکار و کامیڈین رپ ٹیلر انتقال کر گئے

12:01 PM, 7 Oct, 2019

لاس اینجلس:امریکی اداکار و کامیڈین رپ ٹیلر انتقال کر گئے۔ان کی عمر 84 سال تھی۔

رپ ٹیلر کے مشتہر ہرلن بول نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتہ رپ ٹیلر کو ناساز طبیعت کے باعث لاس اینجلس کے میڈیکل سنٹر کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تھا، تاہم وہ اتوار کو جہان فانی سے کوچ کر گئے ان کی موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

اداکار 13 جنوری 1935 ء میں امریکہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اداکاری سے قبل کوریا جنگ میں اپنی خدمات فراہم کیں۔

آنجہانی اداکار نے کئی فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں میں اپنی اداکاری اور کامیڈی کا جوہردکھائے۔

مزیدخبریں