اتھیا شیٹھی کا کرکٹر کے ایل راہل کے ساتھ معاشقہ سامنے آگیا

11:30 AM, 7 Oct, 2019

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی کی صاحبزادی اتھیا شیٹھی کا بھارت کے اوپننگ بلے باز کے ایل راہل کے ساتھ معاشقہ منظر عام پر آگیا-

انڈیا کی ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کھیل رہی ہے لیکن اوپننگ بلے باز ٹیم سے باہر ہونے کے باعث گراﺅنڈ سے باہر ہی اننگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ کے ایل راہل اور اتھیا شیٹھی گزشتہ کچھ عرصے سے ڈیٹ کر رہے ہیں۔

جب اس بارے میں خبریں منظر عام پر آئیں تو دونوں نے ہی ایسی خبروں کو افواہیں قرار دے دیا تھا لیکن اب دونوں کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

مزیدخبریں