کراچی:شہر قائد میں ایک تقریب کے دوران ریمپ پر واک کرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر کی ہانیہ عامر کے لیے گانا گانے کی ویڈیو کے بعد اب دونوں کی ایک ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی دوستی اور قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وہ اکثر تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور اس کے علاوہ اکثر سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر بھی اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
اس سے قبل مختلف تقاریب میں عاصم اظہر ہانیہ عامر کے لیے گانا گاتے دکھائی دیتے رہے ہیں لیکن اب گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران ایک کمرے میں بیٹھے ساتھ گانا گارہے ہیں جب کہ عاصم اظہر گانا گانے کے ساتھ ساتھ گٹار بھی بجارہے ہیں۔
واضح رہے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر آج کل ڈرامہ سیریل ’پیار کہانی‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔