مظفر آباد: میر پور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کے المناک زلزلہ کے دو ہفتے کے قریب تعلیمی ادارے بند رہنے کے بعد دوبارہ کھل گئے۔میر پور آزاد کشمیر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔
میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ہوم اکنامکس طالبات ٹینٹ میں اپنے امتحانی پیپر دے رہی ہیں۔ 24 ستمبر کے المناک زلزلہ میں تعلیمی اداروں کی بلڈنگز بری طرح متاثر ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر میرپور طاہر ممتاز کے مطابق تعلیمی اداروں کی 289 میں سے 100 کے قریب بلڈنگز محفوظ ہیں اور 189 تعلیمی اداروں کو ٹینٹ شیلٹر فراہم کئے گئے جس میں وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر رہے ہیں اور ناقابل استعمال بلڈنگز میں قائم ادارے کھولنے پر مستقل پابندی ہو گی۔