امریکہ میں صدارتی امیدواروں میں جموں وکشمیر کا مسئلہ اہمیت اختیار کرگیا

08:50 AM, 7 Oct, 2019

نیویارک :سینیٹر ایلزبتھ وارین امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی دوسری صدارتی امیدوار بن گئی ہیں جنہوں نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے کشمیر کی خصوصی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

سینیٹر ایلزبتھ وارین نے اپنے ایک ٹویٹ میں بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ۔بھارت شراکت داری ہمیشہ ہماری جمہوری اقدار کی وجہ سے مشترک رہی ہیں۔

امریکہ میں صدارتی امیدواروں میں جموں وکشمیر کا مسئلہ اہمیت اختیار کرگیا۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار اور سینیٹر ایلزبتھ وارن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کا احترام کرے۔

سینیٹر ایلزبتھ وارن نے اپنے ٹویٹ میںکہا کہ مودی حکومت جموں وکشمیر میں جاری کرفیو اور دیگر پابندیاں ختم کرے۔ انٹرنیٹ اور مواصلات پر پابندی اٹھائے۔

مزیدخبریں