دبئی ٹیسٹ: کھیل کے اختتام پر پاکستان کے 3 وکٹوں پر 255 رنز

07:48 PM, 7 Oct, 2018

دبئی ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لیے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دبئی میں کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور امام الحق نے انتہائی پراعتماد انداز میں کیا اور دونوں اوپنرز نے 205 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد  امام الحق 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

محمد حفیظ نے شاندار کھیل پیش کیا اور سنچری مکمل کی تاہم وہ 126 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین اظہر علی تھے جو 18 رنز پر ہالینڈ کی گیند پر اسٹارک کو کیچ تھما بیٹھے۔

پہلے دن جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنالیے تھے، حارث سہیل 15 اور محمد عباس ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن، پیٹرسڈل اور ہالینڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 2014 میں کھیلا گیا تھا جس میں قومی ٹیم نے 221 رنز سے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

مزیدخبریں