شہبازشریف کا حوالات میں ناشتاگھرسے آیا

05:57 PM, 7 Oct, 2018

لاہور:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمحمدشہبازشریف کا حوالات میں پہلا دن، سابق وزیراعلی کے گھر سے ناشتہ نیب آفس پہنچا، چہل قدمی کیلئے سیل سے باہر نکالا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کیلئے گھر سے نیب آفس میں ناشتہ بھجوایا گیا، ناشتے کے ساتھ کپڑے اور دیگر ضروری سامان بھی شامل تھا۔ گھر سے بھیجے گئے ناشتے کو چیک کرنے کے بعد شہبازشریف تک پہنچایا گیا جس میں ابلے ہوئے انڈے، چائے اور سینڈوچ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہبازشریف کو دن میں ایک بار سیل سے باہر چہل قدمی کیلئے نکالا جائے گا۔

مزیدخبریں