ممبئی:بھارتی میڈیا کا ایک اور شرمناک پراپیگنڈا ناکام ہوگیا ہے اور پاکستانی کرکٹر فخرزمان کے ساتھ تعلقات کی بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میں ان دنوں اداکارہ زرین خان اور پاکستانی کرکٹر فخر زمان کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں کہ زرین خان فخر زمان کی محبت میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ ایک بھارتی ویب سائٹ نیوز ون انڈیا کے مطابق اداکارہ زرین خان پاکستانی کرکٹر فخر زمان کو دل دے بیٹھی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ زرین خان کو فخر زمان کا لُک، ہیرسٹائل اور ان کے کھیلنے کا انداز بہت پسند ہے اوریہی وجہ ہے کہ زرین خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی پر اپنا دل ہار بیٹھیں۔
ان افواہوں کے بعد اداکارہ بھی میدان میں آگئیں اور ٹوئٹر کا سہار ا لیتے ہوئے بھارتی میڈیا کی اس خبر کو جھوٹی اور بکواس قرار دیتے ہوئے اپنے اور فخر زمان کے درمیان تعلقات کی تردید کردی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی زرین خان اور سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا میں گردش کرچکی ہیں۔