لاہور:واپڈا نے ملک میں موجود آبی ذخائر اور ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
ترجمان واپڈاکے مطابق تربیلا،منگلا،چشمہ ریزوائرمیں پانی کامجموعی ذخیرہ 51 لاکھ 36 ہزارایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 74 ہزار ایکڑ فٹ ہے،اسی طرح منگلا میں آج پانی کاذخیرہ 21 لاکھ 92 ہزار ایکڑ فٹ اور تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 28 لاکھ 70ہزارایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان واپڈا کا مزید کہنا تھا کہ نوشہرہ پردریائے کابل میں پانی کی آمد اوراخراج 7 ہزار500کیوسک،ہیڈمرالہ پردریائے چناب میں پانی کی آمد17 ہزار600 جبکہ اخراج 6ہزارکیوسک ہے اسی طرح چشمہ میں پانی کی آمد94 ہزار100جبکہ اخراج 86 ہزارکیوسک ہے ،منگلا میں پانی کی آمد8 ہزار100،اخراج 22ہزارکیوسک جبکہ تربیلامیں پانی کی آمد40ہزار800 اور اخراج 80 ہزارکیوسک ہے۔