پورٹ آف پرنس: ہیٹی میں 5.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے 11 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہیٹی میں زلزلے کی وجہ سے 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی افراد نے متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
دوسری جانب ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ کر دیں گئیں ہیں۔ زلزلے کے باعث مکانات اور عمارتیں لرز گئیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کے کچھ ہی دیر بعد دو آفٹر شاکس بھی آئے۔ اس حوالے سے ہیٹی کی انتظامیہ کو ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔
زلزلے کے جھٹکے ہیٹی کے تمام ہی حصوں میں محسوس کیے گئے تاہم سب سے زیادہ تباہی دارالحکومت پورٹ او پرنس میں ہوئی جہاں 5 ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔
ہیٹی کے شہری دفاع کے آفیسر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے کے بعد دو آفٹر شاکس کا بھی سامنا رہا ہے تاہم امدادی کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔