پہلا ٹیسٹ شروع،آسٹریلیا کیخؒلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

10:39 AM, 7 Oct, 2018

دبئی: متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ شروع ہوچکا ہے جبکہ پاکستان کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل آل راؤنڈر شاداب خان انجری کے باعث میچ سے باہر ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے آف سپنر بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ  ملے گی جب کہ محمد حفیظ بحیثیت اوپنر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔  پاکستان کی جانب سے کافی عرصہ بعد ٹیم کا حصہ بننے والے محمد حفیظ نے  سنچری سکور کی جبکہ امام الحق نے بھی نصف سنچری بنائی اور اوپننگ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بائولروں کی تمام تدبیریں ناکام بنادیں۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بلال آصف ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جبکہ بڑا سکور کرنے کی بھرپور کوشش بھی کریں گے جبکہ وہاب ریاض کم بیک کررہے ہیں۔آسٹریلوی کپتان ٹیم پین نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے جبکہ ہماری طرف سے 3 کھلاڑی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔


خیال رہے کہ ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد (کپتان، وکٹ کیپر)، بلال آصف، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد عباس اور میر حمزہ بطور 12 ویں کھلاڑی شامل ہیں۔


آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی ٹم پین کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، شان مارش، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، لاسبس چیگین، پیٹر سڈل، مچل سٹارک، نیتھن لیون اور ہالینڈ شامل ہیں۔
آسٹریلوی ون ڈے ٹیم میں بحیثیت اوپنر کھیلنے والے ایرون فنچ آج ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

مزیدخبریں