سینے پر گیند لگنے سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق

11:19 PM, 7 Oct, 2017

ڈھاکا: بنگلا دیش میں کرکٹ میچ کی امپائرنگ کرنے والا 17 سالہ لڑکا سینے پر گیند لگنے سے جاں کی بازی ہار گیا۔ 

مقامی پولیس چیف انعام الحق نے بتایا کہ کچھ لڑکے میدان میں کرکٹ کھیل رہے تھے، میچ میں رفیق الاسلام امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے، اچانک گیند ان کے سینے پر لگی اور وہ وہیں پر گرگئے۔پولیس چیف نے کہا کہ واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

مزیدخبریں