دبئی ٹیسٹ : شاہینوں نے 482 رنز کیخلاف کوشش شروع کردی

11:07 PM, 7 Oct, 2017

دبئی : سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 482 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، قومی ٹیم نے دوسرے روز کے اختتام تک بغیر کسی وکٹ کے 51 رنز بنا لئے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے دبئی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا آغاز 3 وکٹ کے نقصان پر 254 رنز سے کیا تو کپتان چندیمل 282 کے مجموعی اسکور پر 62 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر آوٹ ہوئے تاہم اوپنردموتھ گونارتنے صرف 4 رنز کی کمی سے اپنی ڈبل سنچری اسکور نہ کرسکے، وہ 196 رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے۔دیگر کھلاڑیوں میں دلروان پریرا 58 ، نروشان ڈکویلا 52، کوشل سلوا 27 رنز بناسکے اور ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سمارا وکراما نے 35 رنز پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
قومی ٹیم کی جانب سے اسپنر یاسر شاہ نے 6، محمد عباس نے 2 جب کہ محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پاکستانی اوپنرشان مسعود اور سمیع اسلم نے اپنی اننگز کا آغاز کی اور دوسرے روز کے اختتام تک بغیر کسی وکٹ کے 51 رنز جوڑ لیے۔

مزیدخبریں