جدہ: العالم نے خبر دی ہے کہ ہفتے کو جدہ میں السلام شاہی محل پر حملہ ہوا ہے، محل کی حفاظت کے لئے تعینات دو شاہی گارڈ ز ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے.
سعودی میڈیا نے خبر دی ہے کہ حملے کے دوران ایک مسلح حملہ آور بھی مارا گیا ہے، سعودی سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جس حملہ آور نے جدہ میں سعودی بادشاہ کے محل پر حملہ کیا تھا وہ اکیلا نہیں تھا، اس لئے دیگر حملہ آوروں کو تلاش اور انہیں گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے.
جدہ میں السلام محل جس پر ہفتے کو حملہ کیا گیا ہے، سعودی بادشاہ کا اہم ترین محل ہے اور اسی محل میں سعودی کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے۔