اسکو: روسی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جلد دور مار میزائل کا تجربہ کرنے والا ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں روسی سیاستدان نے کہا کہ دورے کے دوران پیانگ یانگ نے وفد پر واضح کیا کہ نیا میزائل امریکہ تک مار کر سکتا ہے۔ شمالی کوریا کے ماہرین کا کہنا تھا کہ میزائل ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے سائنسی اعداو شمار سے ظاہر کیا کہ نیا میزائل امریکہ کے مغربی ساحل تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔