ممبئی: معروف بھارتی بزنس گروپ ”ریلائنس انڈسٹری “ کے مالک مکیش امبانی مسلسل 10ویں سال امیر ترین بھارتی شخصیات میں سرفہرست رہے۔ معیشت میں کساد بازاری کے باوجود بھارت کے ارب پتیوں کی جائیداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
فوربس کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں مالک مکیش امبانی مسلسل دسویں سال سرفہرست ہیں۔ فوربس کی طرف سے آج جاری 100امیر ہندوستانیوں کی فہرست میں ریلائنس انڈسٹری کے مالک مکیش امبانی مسلسل دسویں سال سرفہرست ہیں۔ ٹیلی مواصلات میں ہنگامہ برپا کردینے والی اپنی کمپنی ریلائنس جیو کی بے پناہ کامیابی اور ریفائننگ سیکٹر میں بڑے منافع سے ان کی نجی جائیداد 67 فیصد یعنی 15.3 ارب ڈالر بڑھ کر 22.7 ارب ڈالر سے 38ارب ڈالر ہو گئی ہے۔