مہنگی ترین پاکستانی فلم ”رنگریزہ “ کا پہلا پوسٹر جاری

06:15 PM, 7 Oct, 2017

کراچی: پاکستانی فلم ’رنگریزا‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ فلم کے پہلے پوسٹر میں 3 مرکزی کردار پیش کیے گئے جن میں بلال اشرف، گوہر رشید اور عروہ حسین شامل ہیں۔
پوسٹر اداکار بلال اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئر کیا۔فلم ’رنگریزا‘ کو اب تک کی مہنگی ترین پاکستانی فلم کہا جارہا ہے، جس کی ہدایات عامر محی الدین نے دی ہے۔یہ فلم موسیقی پر مبنی ہے، جس میں ایک رومانوی کہانی کو پیش کیا جائے گا۔فلم کی کہانی کے بارے میں اب تک کچھ سامنے نہیں آیا تاہم اس بات کا اندازہ ضرور ہورہا ہے کہ یہ پاکستان کی دیگر فلموں کی کہانی سے مختلف ہوگی۔

خیال رہے کہ اپنے کردار کے حوالے سے اداکار گوہر رشید نے بتایا تھا کہ وہ ایسا کردار پہلی مرتبہ ادا کرنے جارہے ہیں، جبکہ عروہ ایک ایسی لڑکی بنیں گی جو دل سے بہت اچھی ہے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں اکبر سبھانی، سلیم میراج، تنویر جمال اور شاہد نقوی بھی اہم کردار ادا کرتے نظر ٓ?ئیں گے۔واضح رہے کہ فلم کے چند گانے اور ٹیزر بھی ریلیز کیا جاچکا ہے، جس نے کافی حد تک لوگوں کو متاثر کیا تھا۔’رنگریزا‘ رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں