کراچی: کراچی میں پولیس مقابلے میں القاعدہ کے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔
ہفتہ کوناردرن بائی پاس پر پولیس سے جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ناردرن بائی پاس پر پولیس سے جھڑپ میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر را ئوانوار کے مطابق تاحال دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوئی تاہم ان کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے تھا اور وہ کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
رائو انوار کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپا مارا تو مسلح افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ سیکورٹی اہلکاروں سے مقابلے میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس جوان محفوظ رہے۔
ہلاک شدگان کے پاس سے کلاشنکوف، دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔