برمی مسلمانوں کو مسلح کیا جائے، بنگلہ دیشی انتہا پسندوں کا مطالبہ

04:39 PM, 7 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

چٹاگانگ : بنگلہ دیش کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار سے جانیں بچا کر پہنچنے والے روہنگیا مہاجرین کو مسلح کرنے کا عمل شروع کرے۔

یہ مطالبہ چٹاگانگ شہر میں کیے گئے اس مظاہرے میں کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا۔ اس مظاہرے کا انتظام سخت عقیدے کی حامل تنظیم حفاظتِ اسلام نے کیا تھا۔

گروپ کے ترجمان عزیز الحق نے اے ایف پی کو بتایا کہ ا ±ن کی تنظیم میانمار میں روہنگیا کی نسل کشی کے سلسلے کا فوری طور پر خاتمہ چاہتی ہے۔

مزیدخبریں